اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے عمران خان کو پیغام پہنچا دیا کہ حکومت عمران خان کے آئینی مطالبات ماننے کو تیار ہیں، سیاسی درجہ حرارت میں کمی لانے کیلئے پنجاب کے گورنر چوہدری سرورآگے آگے رہیں اور رابطے شروع کر دیئے۔
ملک میں بڑھتے سیاسی درجہ حرارت نے مقتدر حلقوں کے سیسوں کو پگھلانا شروع کر دیا ہے، حکومت نے لچک دکھاتے ہوئے عمران خان کو پیغام بھیج دیا کہ وہ اُن کے آئینی مطالبات ماننے کو تیار ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت الیکشن کمیشن کی تشکیل نوسمیت انتخابی اصلاحات کے مطا لبات تسلیم کرنے پر رضا مند ہے، سیاسی تناؤ کے حل میں وزیراعظم کی عمران خان سےملاقات بھی متوقع ہے۔
دوسری جانب حکومت نے رابطوں کیلئے گورنر پنجاب کے اثرورسوخ استعمال کرنا شروع کردیئے ہیں، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے پی ٹی آئی اور حکومت میں ثالثی کردار امیر جماعت سراج الحق سے رابطہ کیا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کیلئے شہباز شریف کو اعتماد میں لےلیا، جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گھمبیر سیاسی صورتحال کے حل کے لئے سینٹر رحمان ملک سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کی۔