لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک میں غیر معمولی حالات ہیں سیاست دان، سیاسی مسائل کو مذاکرات سے طے کریں۔
حکومت اور عمران خان دونوں کو لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ محمد سرور نے کہا کہ مذہب کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، اکیسیویں ترمیم پر حکومت مذہبی رہنماؤں کے تحفظات سنے گی تاکہ دہشت گردی کے خلاف قائم اتفاق رائے قائم رہ سکے۔