اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت کا عمران خان اور طاہر القادری سے براہ راست رابطوں اور مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب لاہور واقعہ کی تحقیقات تک مستعفی ہو سکتے ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دو دوارکان پر مشتمل اعلیٰ حکومتی شخصیات عمران خان ،طاہر القادری کے ساتھ آج ہی رابطہ کریں گی اور ماڈل ٹائون واقعے۔
پربحران کے حل اور تحقیقات تک وزیر اعلیٰ پنجاب کے استعفے کی بھی پیش کش کر سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم نے سیاسی قائدین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا۔