حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھر میں احتجاج ہو رہا ہے، عابد حسین صدیقی

Lahore

Lahore

لاہور : پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھر میں احتجاج ہو رہا ہے، حکومت کے خلاف بہت جلد جلسے اور جلوس شروع ہو گئے ہیں مگر پیپلزپارٹی جمہوری نظام کوپٹڑی سے نہیں اترنے دیں گے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمران اپنی اصلاح کریں اور عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں، پیپلزپارٹی عوام کے مسائل کے حل میں حکومت کا ساتھ دے گی، ملک میں میں ہونے والے جلسوں سے حکومت کو عدم استحکام سے دو چار نہیں ہونے دیں گے۔

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری نظام کے تحفظ اور بقاء کے لئے قربانیاں دی ہیں، ذوالفقارعلی بھٹو نے جمہوریت کے لئے اپنی جان قربان کر دی اور پیپلزپارٹی کی طرف سے قربانیوں کا یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔