لاہور: کالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی) کے بانی وچیئرمین ڈاکٹرغازی شاہدرضا علوی نے کہاہے کہ بھارت نے سندھ طاس معائدے کے خلاف لابنگ مزید تیز کردی ہے ۔بھارت یہ معائدہ ختم کروا کر پاکستانی دریائوں پر قائم کئے گئے ڈیمز میں قانونی جواز فراہم کرنے کے علاوہ پاکستان کے حصے کے 30ملین ایکڑ پانی کوبھی ہتھیاناچاہتاہے۔ بھارت کی پاکستان سے دشمنی روز اول سے عیاں ہے۔ بھارت اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہاہے۔بھارتی حکمرانوں نے پاکستان کوکمزور کرنے کیلئے ہرحربہ استعمال کیا۔
انہوں نے کہاکہ بھارت اپنے ایجنٹوں کے زریعے پانی کی ایک جنگ پاکستان کے اندر لڑرہاہے ،بھارت کے بہی خواہ اور پاکستان کے بدخواہ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں کوئی بڑا ڈیم بنے یاہائیڈل بجلی کی سہولیات سے عوام مستفید ہوں ۔ اس مقصد کیلئے انڈین لابی کالاباغ ڈیم کے خلاف ہر حربہ استعمال کررہی ہے مگر بھارتی حکمرانوں نے انڈس واٹر ٹریٹی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے دریائوں پر ڈیمز بناناشروع کردئیے جس پر پاکستان نے عالمی سطح پر احتجاج بھی کیا اورقانونی جنگ بھی لڑی۔
باوجود اسکے کہ سندھ طاس معائدہ کی موجودگی بھارت کو پاکستان کے حصے میں آنے والی دریائوں پر ڈیمز کی تعمیر سے نہ روک سکی۔ انہوں نے مزید کہاکہ عالمی برادری کی بے حسی کی وجہ سے اب بھارت نے سندھ طاس معائدے کوختم کروانے کیلئے لابنگ شروع کردی ہے ۔ ڈاکٹرغازی شاہدرضا علوی نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت سفارتی سرگرمیاں تیز کرئے اور بھارتی لابنگ کاتوڑ کرئے اور پاکستان کوبنجر ہونے سے بچایاجاسکے۔