موجودہ حکومت صنعت کی ترقی کیلئے بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے:چوہدری شاہد اکرم بھنڈر
Posted on November 1, 2013 By Majid Khan گوجرانوالہ
گوجرانوالہ : سابق وفاقی وزیر چودھری شاہد اکرم بھنڈر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صنعت کی ترقی کیلئے بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے، مسلم لیگ (ن) ملک سے توانائی بحران کے خاتمہ کے لئے جنگی بنیادوں پر مصروف عمل ہے۔ وہ اپنے آفس میں کارکنوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام تر مسائل اور بحرانوں کے باوجود حکومتی ارکان اسمبلی’ لیگی عہدیداران اور کارکن ملک و قوم کو مشکلات سے نکالنے کیلئے پر عزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تعالی بہت جلد وطن عزیزترقی کی راہوں پر گامزن ہو گا۔ چودھری شاہد اکرم بھنڈر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایسے منصوبہ جات پر عمل پیرا ہے جس سے ملک میں بیروزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com