کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوام کو غربت و مسائل اور ملک کو اندھیروں و بحرانوں سے نجات دلانے کا نعرہ لگاکر اقتدار میں آنے والوںکے مختصر سے دور حکومت میں نہ صرف بجلی بحران میں اضافہ ہوچکا ہے بلکہ گیس کی بندش نے بھی عوام کا جینا محال کردیا ہے بجلی و گیس اور پٹرول و سی این جی بحران کے باعث برباد ہوتی ہوئی صنعت و تجارت ملکی معیشت پر اس طرح سے منتج ہورہی ہے کہ بیروزگاری و غربت میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے جرائم کا گراف بڑھ رہا ہے اور بد امنی کے باعث وطن عزیز کا ہر خطہ و ہر شہری غیر محفوظ ہوچکا ہے۔
جبکہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے اور اصلاح احوال میں ناکام حکومت کے وزیر پانی و بجلی اب عوام کو پانی بحران کی بھی نوید سنا رہے ہیں تاکہ قومی اتحاد کیلئے زہر قاتل ثابت ہونے والے کالا باغ ڈیم کے مردہ گھوڑے میں پھر سے جان ڈالی جاسکے ۔ تنظیم محب وطن روشن پاکستان کے چیئرمین امیر پٹی نے سینئر وائس چیئرمین محمد فاروق کمال ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ یونس سایانی‘ راجہ محمد انور ایڈوکیٹ ‘اقبال ٹائیگر اورمیڈم انیتاکے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم محب وطن روشن پاکستان کے پیش کردہ فارمولے پر عملدرآمد کے ذریعے آئینی ضمانت کے ساتھ مقامی خود مختاری قائم کرکے ڈویژنل کونسلوں کو خودمختار بنا دیا جاتا تو آج وطن عزیز نہ صرف ہمہ اقسام مسائل ‘ مصائب اور بحرانوں سے نجات پاچکا ہوتا بلکہ ملک سے دہشتگردی اور بد امنی کے مکمل خاتمے کے ساتھ جمہوریت بھی اس قدر مستحکم ہوچکی ہوتی کہ اسے آئندہ کیلئے آمریت سے مکمل تحفظ مل جاتا مگر بوجوہ ایسا نہ کیا گیا جس کی وجہ سے پاکستان و عوام کا مستقبل دا¶ پر لگ چکا ہے اور اگر اب بھی مقامی خود مختاری سے اجتناب کیا گیا تو پھر قوم کووزیر پانی و بجلی کی نوید کے مطابق مزید بد تر ین حالات کیلئے تیار ہوجانا چاہئے۔