لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکومت نے اگر مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا تو ساری پرفارمنس ختم ہو جائے گی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی سے پولیٹیکل کوآرڈی نیٹر اسپیکر پنجاب اسمبلی و صدر مسلم لیگ راولپنڈی زبیر احمد خان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے ہدایات لیں۔
پرویزالٰہی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مہنگائی کی وجہ سے عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں صرف زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرنا پڑیں گے۔
حکومت جان لے کہ اگر مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا توساری پرفارمنس ختم ہو جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں اومیکرون کے مزید کیس سامنے آنے پر صوبوں کو فوری طور پر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا۔