حکومتی اقدامات سے پاکستان کے عوام کی ترقی وخوشحالی کے نئے باب کھل رہے ہیں۔ شفیق انصاری

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : چیئرمین سٹی کونسل 107 چوہدری شفیق انصاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے قومی ترقی و خوشحالی کیلئے جرات مندانہ اور دلیرانہ فیصلے کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کی امنگوں کی بھر پور ترجمانی کی ہے جو لو گ آج حکومت پر بے بنیادالزامات لگارہے ہیں وہ دراصل حکومت کی عوا م دوست پالیسیوںا وراقداما ت سے خوفزدہ ہیں اپوزیشن جماعتیں عوامی مینڈیٹ کا احترام کر تے ہو ئے موجودہ حکو مت کو 2018 تک کام کرنے دیں قبل از وقت موجود ہ حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ دراصل عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے کامیاب حکومتی پالیسیوں کے ذریعے قومی اوربین الاقوامی سطح پر پاکستان کاایمج مثالی بنادیا ہے حکومتی اقدامات سے پاکستان کے عوام کی ترقی وخوشحالی کے نئے باب کھل رہے ہیں۔پاکستان کے عوام صرف اور صرف ترقی و خوشحالی اور امن چاہتے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) لوڈ شیڈنگ، توانائی کے بحران اور دہشت گردی پر قابو پانے سمیت دیگر قومی مسائل کو حل کرتے ہوئے 2018ء میں خوشحال پاکستان کے ساتھ عوام کے پاس جائے گی۔