فیصل آباد (جیوڈیسک) مقتول حق نواز کے بھائی عطا محمد نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ من موجی آدمی ہیں کچھ بھی کہہ دیتے ہیں۔
انہیں حکومت سے کوئی مطالبہ نہیں کرنا کیونکہ ان سے انصاف کی توقع نہیں ہے۔ ابھی سے واقعہ کا رخ موڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ رانا ثناء اللہ بغیر تحقیقات کے کیسے کہہ سکتے ہیں کہ کون ملزم ہے اور کون نہیں۔
عطا محمد کا کہنا ہے کہ حق نواز کو جب گولیاں لگیں وہاں ان کے کئی رشتہ دار موجود تھے۔ فائرنگ کرنے والوں کو سب جانتے ہیں۔ جسے نامزد کیا وہ لیگی کارکن ہے۔
نام بدلے جا سکتے ہیں لیکن شکلیں نہیں۔ عطا محمد نے کہا کہ وہ واضح کر دیں کہ انصاف کے لئے پوری جدوجہد کریں گے، کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔