لاہور (جیوڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نیب کےبارے میں وزیر اعظم کے بیان پر بات کا بتنگڑ نہ بنایا جائے، وزیراعظم کسی بھی ادارے کو اصلاح کے لیے ہدایات دے سکتے ہیں۔
وزیر ریلوے نے لاہور میں نئی گرین پارسل ایکسپریس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم آفس میں جو بھی منتخب وزیراعظم بیٹھا ہو وہ کسی بھی ادارے کو ہدایات دے سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گرین پارسل ایکسپریس ابتدائی طور پر ہفتے میں دو بار لاہور کراچی کے درمیان چلے گی، جون تک یہ روزانہ چلا کرے گی۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا خوشاب اور فرید ایکسپریس سمیت تین ٹرینوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔