اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں کرپشن ہرگز برداشت نہیں کریں گے، ہر چھ ماہ بعد وزرا کی کار کردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کی طاقت سے مسائل کا حل نکالیں گے ، لوڈ شیڈنگ گمبھیر مسلہ ہے۔ مینڈیٹ دینے پر عوام کا بہت شکر گزار ہوں۔ وزرا دو ہفتوں میں ترجیحات طے کریں۔ ہم نے اپنے منشور پر بہت محنت کی ہے جس پر سو فیصد عمل کریں گے