مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) سرکاری و نیم سرکاری اداروں کی سیکیورٹی فول پروف بنائی جائیگی، کوتاہی کے مرتکب اداروں کو سیل کر دیا جائیگا، ڈی سی او سلمان غنی ، ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کی رہنمائی میں ضلع قصور کو اس حوالہ سے مثالی ضلع بنا رہے ہیں۔
سیکیورٹی گارڈز کو کمانڈوز کی ٹریننگ کے علاوہ ضروری ہدایات دی گئی ہیں، ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر و ایڈمنسٹریٹر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن محمد شاہد نے، مصطفی آباد میں مختلف سکولوں و کالجز کی سیکیورٹی چیکنگ کے موقع پر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ مقامی پولیس ، ریونیوڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر متعلقہ ادارے روزانہ کی بنیاد پر متحرک ہیں۔
ہمیں پاکستان کو کمزور کرنے والے دہشت گردوں کو شکست دینی ہے آنیوالے دن انتہائی اہم ہیں ،اب طالبان اور ملک دشمن عناصر کو مستقبل کے معماروں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے تمام شہریوں، بلخصوص تمام اداروں کے سربراہان ، اساتذہ ، والدین اور سکولز کالجز کے اردگرد رہنے والوں کو چاہئے کہ وہ اپنے اردگرد مشکوک افراد پر نظر رکھیں تاکہ ہم سب ملکر ضلع قصور کو امن کا گہوارہ بنا سکیں۔