انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 37 پیسے کمی

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) ملک میں سیاسی میدان میں گرما گرمی میں کچھ کمی سے پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے مضبوط ہوتا دیکھائی دے رہا ہے، ڈالر کی قدر میں 37 پیسے کی کمی رکارڈ کی گئی ۔بینکنگ ذرائع کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 37 پیسے کمی کے بعد یہ 102 روپے 10 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی انٹر بینک کی قیمت پر ہی فروخت کیا جارہا ہے۔

اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق اسلام آباد میں دھرنوں کے خاتمے کیلئے حکومت کی جانب سے مذاکرات کا دور شروع ہونا، ملکی معیشت کیلئے مثبت ثابت ہورہا ہے،جس سے ایکسپورٹرز کا اعتماد بھی بحال ہوااور وہ ڈالر ز کو تڑوانے کیلئے ہچکچا نہیں رہے ہیں۔