اسلام آباد (جیوڈیسک) ایک بیان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا آرمی چیف نے بلا امتیاز احتساب کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے۔
آرمی چیف کے ایکشن سے فوج کی مقبولیت بڑھی ہے اور ان کے اس اقدام کو عوام کی جانب سے سہرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت فوج کو عالمی سطح پر بدنام کر رہی ہے۔
نواز شریف نے نریندر مودی سے ذاتی تعلقات قائم کیے اور بھارت کیخلاف ایک بیان نہیں دیا۔ را کے ایجنٹ کی گرفتاری پر حکومت کی جانب سے خاموشی کیوں ہے؟۔