لاہور : سال 2015ء کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول شیخوپورہ کے ذہین طلبہ کے لئیے وظیفہء ذہانت مبلغ چودہ ہزار چار سو روپے مقرر کیا گیا ہے جس کی پہلی قسط بطور چیک ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں تقسیم کیے گئے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا ۔بعد ازاں پرنسپل سید عامر علی شاہ نے طلبہ رانا محمد عمیر جمیل ،ملک محمد فیضان ،اور محمد سفیان صفدر کو چیک عطا کئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ان طلباء پر فخر ہے جنہوں نے اپنی محنت سے سکول اور اپنے اساتذہ کا سر فخر سے بلند کر دیا میں دعا گو ہوں کہ اللہ پاک ان کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابیاں عطا فرمائے تا کہ یہ پڑھ لکھ کر ملک و قوم کا اثاثہ ثابت ہوں اور اپنی مادر علمی کا نام روشن کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان طلباء کے علاوہ مبارکباد کے مستحق ہیں ان کے اساتذہ جنہوں نے مکمل پیشہ وارانہ لگن سے اپنے فرائض کی انجام دہی کی بالخصوص میں مبارکباد پیش کرتا ہوں ان طلباء کے انچارج محمد اسلم گجر کو جو اس ادارے کا بھی فخر ہیں گزشتہ سالوں سے ان کی جماعت بڑے تواتر کے ساتھ بہترین نتائج کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں امتیازی پوزیشنز بھی حاصل کر رہی ہے اپنے شاندار ماضی کی طرح امسال 2016 ء کا مڈل سٹینڈرڈ کا رزلٹ بھی سو فیصد رہا ہے۔
کیونکہ میری پوسٹنگ بطور پرنسپل ابھی حال ہی میں یہاں ہوئی ہے لہذا میں ان کامیابیوں کا کریڈٹ اپنے پیش رو رانا عبدالغفار کو دونگا جو بطور ہیڈ ماسٹر یہاں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے ادارے کے لئے کامیابیاں سمیٹیں میری خوش نصیبی ہے کہ آج میرے ساتھ وہ بطور وائس پرنسپل موجود ہیں بہترین ٹیم ورک کو دیکھتے ہوئے میں وعدہ کرتا ہوں کہ تمام اساتذہ کو اپنے دست و بازو سمجھتے ہوئے سکول کو بہتر سے بہترین کی جانب لے جانے کی کوشش کروں گا۔اس موقع پر وائس پرنسپل رانا عبدالغفار،محمد ریاض چشتی ، حافظ عبدالمنان ،حافظ منصور جاوید ،عبدالشکور،ذوالفقار علی شاہ، شیخ محمد سلیم اور محمد اسلم گجر بھی موجود تھے ۔تقریب کے آخر میں حافظ عبدامنان نے دعائے خیر کی۔