حکومت ملی توفلسطین کو باضابطہ تسلیم کریں گے، ملی بینڈ کا اعلان

Ed Miliband

Ed Miliband

لندن(جیوڈیسک) لیبرپارٹی کے سربراہ ایڈ ملی بینڈ نے کہاہے کہ ان کی جماعت برسر اقتدار آئی تو برطانوی حکومت فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گی۔

ایڈملی بینڈ نے یہ بات لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنا لیبرپارٹی کا وطیرہ رہا ہے اور وہ وعدے کی پاسداری کریں گے۔ملی بینڈ نے غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کی بھی مذمت کی۔