حکومت عوامی مسائل کے خاتمہ کے لئے صدق دل سے کوشاں ہے، چوہدری محمد عمران

 Chaudhry Mohammad Imran

Chaudhry Mohammad Imran

فیصل آباد (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈویژ نل چیف آرگنائزر مسلم لیگ وکلاء ونگ و ضلعی نائب صدر چوہدری محمد عمران کینتھ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل کے خاتمہ کے لئے صدق دل سے کوشاں ہے، صوبہ پنجاب میں تعمیرو تر قی کے میگا پر و جیکٹ کو عملی جا مہ پہنا یا جا ر ہا ہے اربوں روپے کی لا گت سے عوام کو معیا ر زندگی بلند کر نے کی خا طر حکو مت اپنے تمام وسائل بروئے کا رلا رہی ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوںنے ایک ملا قا ت میں کیا ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجا ب میا ں شہبا ز شریف اور وزیر اعظم پا کستا ن میا ں نواز شر یف ملک بھر میں تو انا ئی بحران کے خا تمہ کے لئے حکو مت سنجید گی سے غور کر رہی ہے میا ں برادران کی قیا دت میں اند ھیر وں کو اجلا لوں میںبد لا جا ر ہا ہے ،صا ف پا نی کی فراہمی ،ٹر یفک سسٹم میںمز ید بہتر ی اور مہنگا ئی کنٹرول کر نے کے بہت سے منصوبوں پر کا م جا ری ہے،انشا ء اللہ بہت جلد عوام کو بھر پور ریلیف فراہم کر یں گے انہوں نے کہا کہ عوام کو ورغلا نے والوں کی حقیقت عوام کے سا منے آچکی ہے،اور اند ر کی کہا نی سے عوام بحوبی آشنا ہیں کہ مخا لفین کن کے اشاروں پر ٹو پی ڈرامہ رچا رہے ہیں۔

انہوں کہا کہ ملک اس وقت نا زک دور سے گزر رہا ہے دھرنے والوں کو چا ہیے کہ وہ فراخدلی کا مظاہرہ کر تے ہو ئے عمران خا ن کو جمہوریت کے استحکام اور پا کستا ن کی بقاء کے لئے حکو مت کے ہا تھ مضبوط کرنے چا ہیے ،انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، ملک وز یر اعظم نواز شر یف کی قیا دت میں دن دگنی اور رات چو گنی تر قی کرے گا۔