حکومت مسائل کے حل کیلئے جامع پالیسیاں مرتب کر رہی ہے: حنا پرویز
Posted on September 16, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)ملک کو لاحق سنگین مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اورجامع پالیسیاں مرتب کررہی ہے۔موجودہ حکومت ملک کو اقتصادی بحران سے نکا لنے کیلئے بھرپور محنت کر رہی ہے اور ترقی و خوشحالی والے خودمختار پاکستان کی منزل کاحصول اب زیادہ دور نہیں ہے۔
مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کا کونہ کونہ تعمیر کرے گی۔ حنا پرویز نے کہا کہ عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کوئی بھی جماعت مسلم لیگ ن کی برابری نہیں کر سکتی۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست کا مقصد و محور صرف اورصرف پاکستانی عوام ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آئی ملک معاشی و دفاعی لحاظ سے مضبوط ہوا اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے پایہ ء تکمیل کو پہنچے۔ ترقیاتی منصوبوں اور عوام خدمت کے حوالے سے دوسری کوئی جماعت مسلم لیگ ن کے ہم پلہ نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت ملک کو اقتصادی بحران سے نکا لنے کے لئے بھرپور محنت کر رہی ہے اور ترقی و خوشحالی والے خودمختار پاکستان کی منزل کاحصول اب زیادہ دور نہیں ہے۔