لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جب سے آئی ہے صحافتی اور شہری آزادیاں چھیننے کے درپے ہے۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ آئین میں دیے حقوق سلب کرنے کی کوشش آمرانہ اور فسطائی رویوں کا مظہر ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت صحافیوں کی زباں بندی کے لیے پیکا ترمیمی آرڈیننس جیسا سیاہ قانون لائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سینسر شپ کے لیے پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل لانے کی کوشش کی گئی، وہ صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اوران کی جدوجہد میں شانہ بہ شانہ ہوں گے۔