حکومت کا جوجیٹسو چیمپئن شپ کے انعقاد کیلئے فنڈز جاری کرنے سے انکار

Ju-Jitsu Championship

Ju-Jitsu Championship

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے پاکستان جوجیٹسو فیڈریشن کو ملک میں پانچویں ایشین جوجیٹسو اور بیلٹ ریسلنگ چیمپئن شپ کے انعقاد کیلئے فنڈز جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ پاکستان جوجیٹسو فیڈریشن کے صدر خلیل خان نے اسلام آباد میں بین الصوبائی رابطے کے وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ سے ملاقات کی اور فنڈز کے اجرا کا مطالبہ کیا۔

تاہم فیڈریشن کو فنڈز جاری کرنے سے انکار کردیا گیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جو جیٹسو فیڈریشن اسپورٹس پالیسی کے تحت حکومتی اولمپک فیڈریشن کو تسلیم نہیں کرتی اس لئے فنڈز جاری نہیں کئے گئے، حکومت سے فنڈز صرف اس فیڈریشن کو ملیں گے جو حکومتی اولمپک ایسوسی ایشن کی حمایت کرے گی۔