اسلام آباد (جیوڈیسک) مذاکراتی کمیٹیاں آج شام 4 بجے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ملیں گی۔
تحریک انصاف کی جانب سے اسد عمر اور جہانگیر ترین جبکہ حکومت کی نمائندگی اسحاق ڈار اور احسن اقبال کریں گے۔ مذاکرات میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔
سانحہ پشاور کے بعد مذاکراتی عمل روک دیا گیا تھا۔ عمران خان کا کہنا ہے قومی اسمبلی میں واپسی کا انحصار جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات پر ہو گا۔