حکومت اور تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن پر راضی ہو گئے، خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

لاہور (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کہتے ہیں کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جوڈیشل کمیشن پراتفاق ہو گیا ہے۔ میری اسحاق ڈار سے ملاقات ہوچکی۔ قمر زمان کائرہ جلد عمران خان سے ملیں گے۔ لاہور میں پیپلزپارٹی کے رہنما صمصام بخاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ ہوئی جسے مختلف سیاسی رہنماوں نے اپنی شرکت سے سیاسی اجتماع بنا دیا۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت اورتحریک انصاف کےدرمیان جوڈیشل کمیشن پراتفاق رائے ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی مخالفت کرتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری اگلے ماہ وطن واپس آجائیں گے ،کرکٹ میں سیاست آگئی ہے، پہلے جیت بائی چانس ہوتی تھی، اب شکست بائی سیاست ہوتی ہے۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی سینٹ الیکشن کا میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہتی، چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کا معاملہ بعد میں دیکھا جائے گا۔ دعوت ولیمہ میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک، چودھری شجاعت حسین اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔