کراچی کی خبریں 17/10/2016

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پانامہ لیکس میں وزیراعظم براہ راست ملوث نہیں مگر ان کے زیر کفالت افراد کے افراد کی جانب سے آف شور کمپنیز قائم کرنے کا پانامہ لیکس کا انکشاف یقینا وزیراعظم سے جواب طلبی کا متقاضی ہے جبکہ بحیثیت منتخب حکمران قوم کی تسلی و تشفی اور دین اسلام کے اصول مساوات کے تحت انصاف کا قیام وزیراعظم کا آئینی ‘ اخلاقی اور مذہبی فریضہ بھی ہے جبکہ پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات اور آف شور کمپنیز کے قیام کے ذریعے ملک و قوم کو نقصان پہنچانے والے تمام افراد کا بلا کسی تفریق و تخصیص یکساں احتساب اداروں اور ان کے سربراہان کی آئینی ذمہ داری ہے اور اپنے فریضے و ذمہ داری کی انجام دہی میں بوجوہ ناکام ہونے یا اس کے مخالفانہ اقدامات کرنےوالوں کو اپنے عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے ذریعے عوام کے سامنے لانے کا مقصد کرپشن کا راستہ روکنا ہوتا ہے اور اثاثہ جات کےی تفصیلات کی فراہمی سے انکار ‘ گریز یا تاخیر نہ صرف الیکشن کمیشن کی رٹ کو چیلنج اور اس کی تحقیرو تذلیل کے مترادف ہے بلکہ کرپشن و کمیشن کی پردہ پوشی کی نیت کا ثبوت بھی ہے اسلئے کرپشن میں ملوث افراد ‘ یکساں و غیر جانبدارانہ تحقیقات سے انکار ‘ مقتدر شخصیات کے احتساب میں ناکام افراد و اداروں کیخلاف ہی نہیں بلکہ بروقت گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیخلاف بھی تادیبی کاروائی عدالت کا آئینی فریضہ ہے جس کی ادائیگی ضروری و لازمی ہے کیونکہ عدلیہ کی ناکامی فوج کو اقتدار میں آنے پر مجبور کردیتی ہے !

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رحیم یار خان میں تیز رفتار بسوں کے ٹکراو کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد کی ہلاکت پر اظہار تشویش اور ہلاک شدگان کی مغفرت و ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحیتابی کیلئے دعا کرتے ہوئے گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے حادثے کی شفاف ‘ غیر جانبدارانہ اور منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک حادثات اور ان کے نتیجے میں ہلاکتوں کی شرح میں تیزرفتاری سے ہونے والا اضافہ اس بات کا متقاضی ہے کہ اس قسم کے اندوہناک حادثات کے تمام ذمہ داران کیخلاف احتسابی کاروائی کرتے ہوئے انہیں نشان عبرت بنایا جائے کیونکہ حادثات کے ذمہ دارجعلی فٹنس سرٹیفکیٹس ‘ جعلی ڈرائیونگ لائسنس ‘ رشوت خور ٹریفک اہلکار ‘ نشہ باز ڈرائیورز ‘ جلد بازی میں گنجائش سے زیادہ سوار ہونے والے مسافر اور گاڑیوں میں تیز آواز میں کی جانے والی ریکارڈنگ کیساتھ ٹریفک قوانین اور سفری تہذیب سے ناآشنائی سب ہی شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے الیکشن کمشنر امیر علی پٹی والا نے فیڈریشن کے قائم مقام جنرل سیکریٹری سلیم لودھی اور آفس سیکریٹری مصطفی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اتوار 30 نومبر کو جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے انتخابات کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد نامزدگی فارم 20 اکتوبر کی شب 8 بجے تک الیکشن کمیشن آفس واقع جہانگیر روڈ تین ہٹی سے حاصل کرسکتے ہیں جبکہ انتخابات میں حق رائے دہی کے حامل جونا گڑھ کی برادریوں کی نمائندہ جماعتوں کے منتخب نمائندگان انتخابی شیڈول اور ووٹر نمبر و لسٹ کے حصول کیلئے بھی اسی شیڈول کے مطابق الیکشن کمیشن آفس سے رابطہ کریں ۔ اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمشنر جونا گڑھ فیڈریشن امیر علی پٹی والا نے کہا کہ نواب آف جونا گڑھ جہانگیر خانجی کی جانب سے شفاف ‘ منصفانہ ‘ غیر جانبدارانہ اور غیر متنازعہ انتخابات کے تسلسل کو برقرار رکھنے پر دیا جانے والا ”پرائیڈ آف پرفارمنس “ میری خدمات کا اعتراف اور مجھ پر کئے جانے والے اعتماد کی برقراریت کا متقاضی ہے جس کیلئے 30 اکتوبر کے انتخابات کو بھی شفاف بنانے کیلئے مجھے کمیونٹی کا مکمل تعاون ‘ تجاویز اور خدمات حاصل ہیں جس کیلئے میں کمیونٹی ‘عمائدین جونا گڑھ ‘ نواب جہانگیر خانجی اور جوناگڑھ سے تعلق رکھنے والی تمام برادریوں ‘ان کی نمائندہ جماعتوں اور جماعتوں کے منتخب عہدیداران کا مشکور ہوں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) برکس سربراہ کانفرنس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان دفاع‘ سرمایہ کاری‘ توانائی‘ جہاز سازی اور خلا کے کے شعبوں میں اربوں ڈالر کے 20 معاہدوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے پاکستانی خارجہ پالیسی کو مضبوط و مو ¿ثر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، فرانس، برطانیہ اور اسرائیل سے مہلک اسلحہ خریدنے والے بھارت کا روس سے بھی مہلک اسلحہ کے حوالے معاہدہ تشویشناک اور خطے میں طاقت کے توازن کیلئے خطرناک ہے جس کی وجہ کمرشل ازم کا شکار وہ خارجہ پالیسی ہے جس میں قومی مفادات سے زیادہ حکمرانوں کے کاروباری ‘ ذاتی ‘ خاندانی اور سیاسی مفادات کو ترجیح دی جارہی ہے !

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکمرانوں کی کرپشن و بد اعمالیوں اور مملکت میں انصاف و مساوات کے عدم موجودگی و فراہمی کے باعث پیداہونے والے طبقاتی تضاد نے معاشرے کو جس حیوانیت سے دوچار کردیا ہے گردہ فروشی کا غیر قانونی کاوربار اور مسیحا کہلائے جانے والے ڈاکٹرز کی اس کاروبار میں شراکت اس حیوانیت کی ایک معمولی سی جھلک ہے ۔ پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی‘ سولنگی اتحاد کے سینئر رہنماوں وعمائدین معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی ودیگر نے کہا کہ پاکستان میں ہر شعبہ ایسی ہی حیوانیت اور درندگی کا شکار ہے کیونکہ یہ ملک مساوات و انصاف سے محروم ہے اور قانون و سزا غریبوں وکمزوروں تک محدود ہے اسلئے انسانوں پر ظلم اور حیوانیت کے خاتمے کیلئے آئین پاکستان کو حکمرانوں کا ہتھیار نہیں بلکہ عوام کی ڈھال بنانے کی ضرورت ہے۔