گورنمنٹ بوائز کالج کھاریاں سے ملحقہ دفتر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زنانہ کی مشرقی دیوار عرصہ دراز سے گری ہوئی ہے

ملکہ ( سید تنویر نقوی عمر فاروق اعوان سے ) گورنمنٹ بوائز کالج کھاریاں سے ملحقہ دفتر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زنانہ کی مشرقی دیوار عرصہ دراز سے گری ہوئی ہے جس کی وجہ سے اپنے ذاتی اور سرکاری کاموں کے لیے آنے والی معلمات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ میڈم فریدہ عالم کے مطابق ڈگری کالج کے طلباء گری دیوار سے احا طہ ڈپٹی دفتر آ جاتے ہیں اور وہاں پر جمگٹھا لگائے رکھتے ہیں اور گپیں ہانگتے رہتے ہیں۔

بعض دفعہ گالی گلوچ بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے دفتر آنے والی معلمات کو ذہنی کو فت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گری ہوئی دیوار جلد از جلد تعمیر کی جائے تا کہ یہ سنگین مسئلہ حل ہو سکے۔