حکومت مزدور کو مفت گندم اور فری ایجوکیشن دینے کیلئے بچوں کی مستقل سرپرستی کرے، ساجد حسین شاہ

فیصل آباد (سید ساجد حسین شاہ) حکومت مزدور کو مفت گندم، یوٹیلٹی بلز میں چھوٹ اورفری ایجوکیشن دینے کیلئے بچوں کی مستقل سرپرستی کرے۔ ان خیالات کااظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فرخ پبلک سکول 66ج ب دھاندرہ میں”یوم مزدور”کے موقع پر ”ہے تلخ بہت بندہ مزدورکے اوقات”کے موضوع پرمنعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیمینار میں رانامقرب الٰہی،میاں اکرم شفیق،چوہدری ندیم سندھو،حافظ محمودالحسن، چوہدری جاویداقبال،عارف سندھو، راناخلیل احمد، شیخ غلام سرور، چوہدری گلزارحسین، چوہدری اسلم بٹ، میاں محمد ندیم، چوہدری تنویرجٹ، رانا عبد الشکور ودیگرنے شرکت کی۔

مقررین نے کہاکہ ہاتھ سے کمانے والا اللہ کادوست ہے مزدورکامقام بہت بلندہے آج کے دن بھی مزدورکامزدوری کرنا ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔مقررین نے کہاکہ محنت میں عظمت ہے ہم خودبھی مزدورکے بیٹے ہیں اورہم مزدوروں سے محبت کرتے ہیں۔ نجی تعلیمی ادارے سکولوںمیں نہ جانے والے بچوں کومفت تعلیم کرنے کے لئے تیارہیں۔حکومت پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ذریعے ان بچوں کی مالی معاونت کرے۔

Faisalabad

Faisalabad