حکمران مزدوروں کو مہنگائی کی چکی میں پیس رہے ہیں: آیت اللہ نیازی
Posted on May 1, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن: ہر یکم مئی کوامیر المومنین سیدنا صدیق اکبر کی یاد آتی ہے حکمران مزدوروں کو مہنگائی کی چکی میں پیس رہے ہیں دوسری جانب یوم مزدور منایا جا رہا ہے آیت اللہ نیازی (بانی ) تحریک دستک پاکستان انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ یکم مئی کو سیدنا صدیق اکبر کی یاد آتی ہے جن کی تنخواہ مقرر کی جانے لگی تو کسی نے پوچھا آپ اپنی کتنی تنخواہ مقرر کریں گے تو انہوں نے کہا کہ جتنی مزدور کی یومیہ اجرت ہے ان کے نقش قدم پر چلنے والے حکمران اگر پاکستان کو نصیب ہوجاتے تو آج کسی مزدور کے گھر فاقے نہ ہوتے حکمرانوں کی فیکٹریاں ہیں وہ نہیں چاہتے کہ مزدوروں کی اجرت بڑھائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ فیکٹریوں میں یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر بھی ان سے جبری کام لیا جارہا ہے اور فیکٹریاں چل رہی ہیں اس عالمی چھٹی کے دن بھی مزدوروں سے کام لیا جارہا ہے لیبر ایکٹ کے تحت چھٹی کے دن مزدور سے اگر اجرت لی جائے تو اسکو ڈبل اجرت دینی چاہیے لیکن یہاں سلسلہ اسکے برعکس ہے کام ڈبل او ر اجرت نصف دی جاتی ہے لمبی لمبی گاڑیوں اور آرام دہ کمروں میں بیٹھنے والے حکمران کبھی بھی تپتی سڑک پر کام کرنے والے مزدور کی تکلیف کا اندازہ نہیں کرسکتے انہوں نے کہاہڑتال والے دنوں میں مزدوروں کو حکومت کیلئے قانون سازی کرے اور انکو اجرت دے مہنگائی کی وجہ سے آئے روزمزدور خودکشیاں کر رہے ہیں لیکن حکمران لمبی تان کر سونے اور اپنی عیاشیوں میں مگن ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com