لاہور (جیوڈیسک) لاہور ائر پورٹ کی نئی عمارت کی توسیع کی منظوری دے دی گئی۔ ایئر پورٹ کی توسیع کا منصوبہ سپین کی نجی تعمیراتی کمپنی “ٹیپسا انٹرنیشنل” کو دیا گیا ہے۔
ایئر پورٹ پر بیک وقت اب سات کے بجائے 22 طیارے ٹرمینل بلڈنگ کے ساتھ پارک ہو سکیں گے۔ بین الاقوامی پروازوں اور مسافروں کی تعداد میں اضافے اور جگہ کم ہونے کی وجہ سے توسیع کی گئی۔ سپین کے شہر میڈرڈ اور برازیل کے شہر ساؤ پالو کے جدید ایئر پورٹس “ٹیپسا انٹرنیشنل” کے شاہکار ہیں۔
لاہور ایئر پورٹ کی مجوزہ توسیع کا نقشہ بھی تیار ہو گیا ہے۔ ایئرپورٹ کے نئے مجوزہ ڈیزائن کو پاکستان کے قومی پھول چنبیلی کی شکل دی گئی ہے۔ لاہور ایئر پورٹ کی مجوزہ توسیع کا تیار کردہ نقشہ اور ڈیزائن دنیا نیوز نے حاصل کر لیا۔