لاہور کے جلسے نے حکمرانوں کی آنکھیں کھول دیں، متصف علی

PTI

PTI

سانگلاہل (جیوڈیسک) حکمرانوں کی آنکھیں کھول دی ہیں ،پاکستان کی تاریخ میں اتنے بڑے جلسے کی مثال نہیں ملتی ،گو نواز گو تحریک نہ صرف پاکستا ن بلکہ دنیا کے کونے کونے تک پھیل چکی ہے ، نوازشریف او ر شہبازشریف جہاں جائیں گے اب انہیں’’گو نوازگو‘‘ تحریک کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے مسلسل ڈیڑھ ماہ سے پْرامن احتجاج کر کے ایک ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ اوردیگر مسائل حل کرنے میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ جب بھی اقتدار میں آئیں ہیں، انہوں نے لوٹ مار کی ہے۔