اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے گوجرانوالہ میں مسلم لیگ نون کے کارکنوں کی ہوائی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک میں اسلحہ کلچر ختم کرے۔
ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا کہ گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی ہوائی فائرنگ قابل مذمت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک دہشتگرد کی لپیٹ میں ہے اور وزراء اسلحہ نمائش کی سرپرستی کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کی اپنے استقبال کے لئے فائرنگ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی مذمت کرتے ہیں۔