لاہور (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت دہشت گردی، انتہاپسندی، توانائی بحران، غربت اور کرپشن سمیت متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے جن پر قابو پانے کیلیے حکومت اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہی ہے۔
موجودہ حکومت معاشی استحکام لانے اور ملک کو امن کا گہوارہ بنانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلیے پر عزم ہے، یہاں سول سروسز اکیڈمی میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 36ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ ہم اس وقت تاریخ کے ایک اہم ترین دور میں داخل ہونے والے ہیں۔
موجودہ حکومت ملک سے مسائل کے خاتمے کیلیے پرعزم ہے اور کوشش ہے کہ ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جائے اور اسے ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کیا جائے۔