بدین (عمران عباس) بدین کی ساحلی پٹی کے علاقے احمد راجو اور نرڑی جھیل کی سرکاری زمینوں پر بااثر افراد کے قبضے کے خلاف پاکستان فشر فوک فورم اور علاقہ مکینوں کی جانب سے پانچویں روز بھی علامتی بھوک ہڑتال جاری رہی۔
بھوک ہڑتالی کیمپ پر بیٹھے رہنماﺅں کا کہنا تھا بااثر افراد نے زمینوں پر قبضہ کرکے چھ سو سے زائد لوگوں کو دربدر کر دیا ہے، متاثرین کا مزید کہنا تھا کہ قبضے کے خلاف ڈی سی بھی اور دیگر بالا حکام کو درخواستیں بھی دی گئیں ہیں لیکن ابھی تک اس پر کوئی کاروائی نہیں کی جاسکی ہے۔
انہوں نے چیف جسٹس آف سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ، ڈی سی بدین اور ایس ایس پی بدین سے مطالبہ کیا کہ سرکاری زمینوں سے بااثر مسلحہ افراد کا قبضہ خالی کروا کر علاقے کے لوگوں کو دربدر ہونے سے بچایا جائے۔