پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضی مغل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما مسائل حل کریں اور مایوسی نہ پھیلائیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام نے ووٹ ٹیکس چور مافیا کے مفادات پورے کرنے اورلوریاں سننے کے لئے نہیں بلکہ اپنے مصائب کے خاتمہ کے لئے دئیے ہیں۔
موجودہ اور سابقہ کرپٹ حکومت کے طرزعمل میں فرق ہونا چائیے،حکومت بڑے گیس چوروں کے خلاف کاروائی کرے، بعض وزرا نے اپنے بیانات میں سارا ملبہ سی این جی سیکٹر پر ڈال دیا ہے جبکہ سالانہ ڈھائی سو ارب کی گیس اور بجلی چوری کرنے والے با اثر شعبوں کے بارے میں وہ گونگے بنے ہوئے ہیں ۔
س سے انکی ساکھ متاثر اور شکوک جنم لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت گیس چوروں کے ناموں کی تشہیر اور انکے خلاف کی جانے والی کاروائی سے عوام کو مطلع کرے ،ورنہ لوگ سوچیں گے کہ الیکشن مہم میں با اثر شعبوں سے چندہ لینے والے بحران حل نہیں کر سکتے۔