لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا وسیم اکرم اپنے ہی کھلاڑی آؤٹ کرنے پر تلا ہوا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کی تو کوئی کارکردگی ہے ہی نہیں، جس چیز کا سِرے سے وجود نہيں اس کے اچھے یا برے ہونے کا کیا جواز بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس منصوبے کو بزدار کا وژن قرار دیا گیا وہ شہباز شریف کا وژن تھا اور اس کا 70 فیصد کام مکمل تھا، حکومت ہمارے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگار ہی ہے۔