لاہور(جیوڈیسک)حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ، ایک سو چوبیس نشستیں جیتنے والی مسلم لیگ ن کے سادہ اکثریت کیلئے مختلف گروپوں سے رابطے جا ری ہیں جبکہ آزادارکان اورغیرملکی سفیروں کی بھی رائے ونڈ آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔مسلم لیگ ن بلوچستان نے صوبے میں آئندہ حکومت کے قیام کے حوالے سے آزاد امیدوار وں اور مختلف سیا سی جماعتوں سے رابطے شر و ع کر دیئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے ترجمان کے مطابق صوبائی صد ر سردار ثنا اللہ زہری تقریبا ڈیڑھ ماہ بعد آبائی علاقے زہری سے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ مقامی ہوٹل میں انھوں نے مختلف حلقوں سے جیت کر آنے والے آزاد امیدواروں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
کہ جلد ہی وہ اس سلسلے میں ان سے ملاقات بھی کر ینگے ۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور مسلم لیگ ن نو، نو نشستوں کے ساتھ بہتر پوزیشن میں ہیں جبکہ نیشنل پارٹی کی پوزیشن بھی عددی اعتبا ر سے مستحکم ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں تمام سیاسی پارٹیاں آزاد امیدواروں سے روابطہ بڑھا رہی ہیں تاکہ انھیں سب سے بڑی جما عت ہونے کا اعزاز حاصل ہو اور وہ با آ سا نی حکو مت بنا سکیں۔