حکومت لوڈ شیڈنگ کے معاملے میں بھی لوگوں کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے : ڈاکٹر عرفان احمد صفی

لالہ موسیٰ : راہنماء جماعت اسلامی وسابق ناظم ڈاکٹر عرفان احمد صفی نے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت لوڈشیڈنگ کے معاملے میں بھی لوگوں کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے اور آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بننے والے بجٹ نے عوام کی مشکلات اور مہنگائی میں کئی گنا اضافہ کر دیاہے۔

ایک فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ سے ہر چیز کی قیمت 15 سے 20 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ تعلیم، صحت اور روزگار کی سہولتیں ناپید ہیں۔ نئی حکومت نے عوام کی پریشانیوں اورد کھوں کو کم کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کر دیاہے۔

لوگ بے بسی کے عالم میں مصیبتوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے رستے ڈھونڈ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے قومی اسمبلی میں پالیسی بیانات، پریس بریفنگ اور وقتی نمائشی اور جذباتی اعلانات سے مسائل حل نہیں ہوں گے ۔ خرابی کو جڑ سے اکھاڑ نا وقت کا اہم ترین تقاضاہے۔