حکومت غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ جاری رکھ کر طلبہ کو تعلیمی اداروں سے سڑکوں پر آنے پے مجبور نہ کرے۔ جبران بٹ

Load Shedding

Load Shedding

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیر اہتمام سرکاری کالج میں ہونے والی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور جبران بٹ کا کہنا تھا کہغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نیا تعلیمی سال درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ حکو مت طلبہ کو ہر ممکن تحفظ اور آرام دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔

اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ہاسٹلز میں رہنے والے طلبہ کا لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کوئی پرسان حال نہیں جس کی وجہ سے تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ جبران بٹ کا مزید کہنا تھا کے پیپرز کے دوران بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کر کے طلبہ کا مستقبل داو پر لگایا جارہاہے۔اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور جبران بٹ کا کہنا تھا کو حکومت غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ جاری رکھ کر طلبہ کو تعلیمی اداروں سے سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کرے۔

برائے رابطہ: اسعد قریشی
؂ سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ لاہور 03324274901