لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور سکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خدشات نے ملک کے معاشی مستقبل کو مایوس کن بنادیا ہے۔
ناکام پالیسیوں کی بدولت آج ملک غربت،بے روزگاری، مہنگائی کرپشن، توانائی کے بحران اور قرضوں کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے قرض لینے میں گزشتہ تمام حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ طرز حکمرانی سے یہی محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکومت کی سرے سے کوئی ترجیحات ہی نہیں ہیں۔