حکومت کے مقامی قرض دس ہزار 109 ارب روپے پر پہنچ گئے

State Bank

State Bank

لاہور (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے اکتوبر تک کے اعداد و شمار کے مطابق حکومت کے مقامی قرض ایک سال میں ایک ہزار سات سو اناسی ارب روپے بڑھ گئے ہیں۔

پرائز بانڈز فروخت کر کے چون ارب نوے کروڑ روپے کے قرض لئے گئے۔

بچت اسکیموں کے ذریعے دو سو دس ارب روپے کے قرض حاصل کئے جس کے بعد مجموعی حجم دو ہزار اکاون ارب روپے ہو گیا تاہم ٹریژری بلز کی مد میں ایک سو اکیس ارب روپے کے قرض واپس کئے گئے۔