لاہور (جیوڈیسک) حکومت کے مقامی قرض ایک سال کے دوران تیئس فیصد بڑھ گئے۔، حجم دس ہزار دو سو ستائیس ارب روپے ہو گیا۔
اسٹیٹ بنک کے دسمبر دو ہزار تیرہ تک کے اعداد و شمار کے مطابق حکومت کے مقامی قرضوں میں ایک سال میں ایک ہزار آٹھ سو اٹھانوے ارب روپے اضافہ ہوا۔ پرائز بانڈز فروخت کر کے تریپن ارب روپے کے قرض لئے گئے۔
بچت اسکیموں کے ذریعے ایک سو سینتیس ارب چالیس کروڑ روپے کے قرض حاصل کئے تاہم ٹریژری بلز کی مد میں ایک سو اڑسٹھ ارب اور اجارہ سکوک کی مد میں چھیالیس ارب روپے کے قرض واپس کئے گئے۔