حکومت کو فوی طور پر بلدیاتی الیکشن کروا دینے چاہیئں، لیاقت بلوچ

Liaquat Baloch

Liaquat Baloch

لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ نے نوٹس لیا ہے تو اب حکومت کو فوی طور پر بلدیاتی الیکشن کروا دینے چاہیئں۔ لاہور میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ صدارتی انتخاب کے معاملے میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے رابطہ کیا ہے مگر تحریک انصاف نے رابطہ نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ صدارت کا امیدوار اگر بلوچستان سے متوقع طور پر لایا جائے تو اسکی حمایت کریں گے اس سے صوبے کے حالات بہتر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ اے سی پی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے اہم اور ٹھوس فیصلے کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی صورتحال افسوسناک ہے جماعت اسلامی کے رہنماں کو صرف پاکستان سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے، انکا قصور یہی ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں سیکولرزم کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں، لیاقت بلوچ نے کہا کہ عالمی قوتوں نے اسرائیل کو خوش کرنے کے لیے مصر میں صدر مرسی کی حکومت کے خلاف غیر جمہوری عمل کی مخالفت نہیں کی۔