کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے پارٹی کا نا م تو رکھ لیا مگر اذان ہم ہی دیں گے۔
سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے کیس میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مخصوص نشتوں پر انتخابات ہونے چاہیئیں جو نہیں ہو سکے۔
چھ ماہ گزر چکے ہیں تاریخ پر تاریخ لی جارہی ہے ، میئرز اور ڈپٹی میئرز کے عہدے پر بھی الیکشن نہیں ہوئے مقامی حکومتوں کا بجٹ صوبائی حکومت استعمال کر رہی ہے ، الیکشن کمیشن شو آف ہینڈ کا معاملہ کالعدم قرار دیتا تو عدالت میں نہ آتا۔
پی پی نے ہماری بات نہیں مانی ۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال نے پارٹی کا نام رکھ لیا ۔ کان میں اذان ایم کیو ایم ہی دے گی۔ فاروق ستار نے ایک سوال پر کہا کہ کالاباغ ڈیم پر پیپلز پارٹی سندھ اور پنجاب کا موقف یکساں نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ سندھ میں ہاری تو ہمارے موقف کی حمایت کردی ، دو بڑی سیاسی جماعتوں نےاپنے مفادات کے تحفظ کیلئے مختلف پالیسیاں اپنائیں۔