لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت ملاقاتیں کر رہی ہے تو ہم بھی کسی نہ کسی سے مل رہے ہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ سیاسی طورپر منی بجٹ کی بھر پور مخالفت کریں گے، اگر حکومت ملاقاتیں کر رہی ہے تو ہم بھی کسی نہ کسی سے مل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے نمبر پورے اور حکومت کے نمبر کم کرنے کی کوشش کریں گے۔
وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ اتحادی عمران خان کے ساتھ مضبوطی سےکھڑے ہیں، وزیر خزانہ اتحادی اور حکومتی اراکین کو تفصیلی بریفنگ دیں گے اس کے بعد بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔