اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آبادصدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ حکومت اور افواج پاکستان مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کےلیے تیار ہیں۔
دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک یہ تعاون جاری رہے گا۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کےلیے ضروری ہے کہ حکومت کی راہ میں رکاوٹیں نہ کھڑی کی جائیں۔ حکومت کوموقع ملا تو پانچ سال بعد مشکلات ختم ہوجائیں گی۔
اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونی ورسٹی میں تقریب سے خطاب میں صدر پاکستان ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم باہمت اور حوصلہ مند ہے۔ ملک مشکل دورسے گزررہاہے۔
چیلنجز سے نمٹنے کےلیے قوم اور مسلح افواج اکٹھی ہیں .صدر ممنون حسین نے کہا کہ ملک میں ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔ حکومت کے شروع کیے گئے منصوبے مکمل ہونے پر ملکی مشکلات دور ہوجائیں گی۔ا ن میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔