حکومت 50 کروڑ ڈالر کے سکوک بانڈز عالمی سرمایا کاروں کو فروخت کرے گی

Sukuk Bonds

Sukuk Bonds

دبئی (جیوڈیسک) حکومت 50 کروڑ ڈالر مالیت کے سکوک بانڈز بین الاقوامی سرمایا کاروں کو فروخت کرنے کے لیے روڈ شوز کا آغاز آج سے دبئی میں کررہی ہے دبئی کے بعد حکومت مزید روڈ شوز لندن اور سنگاپور اسٹاک ایکسچینج میں کرے گی۔

وزارت خزانہ حکام کے مطابق سکوک بانڈز کے اجراء کے سلسلے میں مالیاتی مشیر کے طور پر 4 بینکوں کا انتخاب کیا ہے ان بینکوں ڈیوشے، سٹی گروپ، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ سمیت دبئی اسلامی بینک شامل ہے۔

حکومت 50 کروڑ ڈالر کے 5 سالہ بانڈز 6 اعشاریہ 75 فیصد اور 1 ارب ڈالر مالیت کے 10 سالہ سکوک بانڈز 7 اعشاریہ 75 فیصد شرح منافع پر جاری کرنے کا اراداہ رکھتی ہے جس کا کا انحصار انویسٹرز کی دلچسپی پر ہے۔