سرکار کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگانے کے لئے من پسند ٹھیکیدار کو 80 لاکھ روپے کا ٹینڈر جاری

راجن پور : محکمہ ہائی وے آفیسران کی کارستانیاں پل تیار ہو چکی سرکار کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگانے کے لئے من پسند ٹھیکیدار کو 80 لاکھ روپے کا ٹینڈر جاری کردیا۔

کوٹ مٹھن کے شہری رسول بخش فریدی نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری ،ڈائریکٹر جنرل نیب ،ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن ،ڈویژنل کمشنر ڈیرہ غازیخان،کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ چیف انجینئر محکمہ ہائی وے ،ای ڈی او ورکس،ڈسٹرکٹ آفیسرروڈ،ڈپٹی آفیسر روڈ،کی ملی بھگت سے حکومتی خزانے سے 80 لاکھ روپے کی رقم خرد برد کرنے کے لئے عارضی نشتر گھاٹ اسٹیل برج کے ٹینڈر جاری کئے۔

جبکہ موقع پر چار عدد اسٹیل پل پہلے سے سابقہ جگہ پر تیار ہوچکی ہیں ،اور اپروچ روڈ بھی 80 فیصد مکمل ہے یہ چاروں پل ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بھی کھول دی گئی ہیں اب صرف آخری پل نمبر پانچ رہتی ہے جسکا زیادہ سے زیادہ اخراجات سات تا آٹھ لاکھ روپے ہیں۔

انہوں نے متعلقہ بالا آفیسران سے مطالبہ کیا کہ ملکی مفادات کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ٹیکنیکل ٹیم روانہ کی جائے اور اسٹیل برج نمبر پانچ کا تخمینہ لگائے اور حکومت کے 80 لاکھ روپے خرد برد ہونے سے بچائے جائیں۔

درخواست میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ اسٹیل پل نمبر چار ذاتی مفاد کی غرض سے نیچے بنائی گئی جس سے مسافروں کو تین کلومیٹر کاسفر چکر کاٹ کر طے کرنا پڑتا ہے ۔واضح رہے کہ 2003 ء میں بھی اسی طرح کا پلان بنایا گیا تھا اس بھی میری ہی درخواست پر ٹیکنیکل ٹیم ملتان سے آئی اور حکومت کے ایک کروڑ روپے محفوظ کئے گئے تھے۔۔انہوں نے ڈی سی او غازی امان اللہ سے بھی مطالبہ کیا کہ خرد برد کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

Nishtar Ghat Notification

Nishtar Ghat Notification