لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے لاپتہ افراد کے معاملے کو سنگین قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام لاپتہ افراد کو فی الفور بازیاب کرائے۔ لاہور سے جاری بیان میں ڈاکٹر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ بغیر ثبوت لوگوں کو حبس بے جامیں رکھنا بنیادی حقوق کی تذلیل کے مترادف ہے۔
ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ نے پاکستان کا ناقابل تلافی نقصان کیا۔ ڈاکٹر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے عوام کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کرے۔ پاکستان کے18 کروڑ عوام ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی چاہتے ہیں۔