حکومت کی اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کی وجہ سے اس کی مخالفت بڑھتی جاری ہے، عابد حسین

Lahore

Lahore

لاہور : پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکو مت کی اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کی وجہ سے اس کی مخالفت بڑھتی جاری ہے اورسیاسی جماعتوں اس کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، حکومت کی طرف سے حالات ٹھیک کرنے کی کوشش نہیں کی جارہی ہے بلکہ حزب اختلاف سے دھمکی آمیز لہجے میں بات کی جا رہی ہے۔

ایک انہوں نے کہاکہ شائد حکومت نہیں سن رہی کہ سیاسی جماعتیں کیامطالبات کررہی ہیں ،ان سیاسی جماعتوں کو نظر انداز کرنے سے حالات بگڑ رہے ہیں اور اصلاح احوال کی سبیل نہیں کی جارہی ،حکومت کی طرف سے نظام چلانے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی جارہی،پاکستان پیپلزپارٹی جمہوری نظام کے لئے مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے مگرمسلم لیگ ن کو بھی اپنار ویہ درست کرنا چاہیے،پیپلزپارٹی کے دور میں ہر سیاسی جماعت سے رابطہ رکھاگیا اوران کے مطالبات سنے گئے ،آصف علی زرداری کی فہم و فراست کی وجہ سے پیپلزپارٹی نے اپنے پانچ سال مکمل کئے مگر اب ن لیگ کی طرف سے کوئی ایساقدم نہیں اٹھایا گیا جس سے ظاہرہوکہ یہ جماعت پانچ سال پورے کرنا چاہتی ہے۔