بدین (عمران عباس) سندھ بھر کی طرح حکومت سندھ کی جانب سے ایک ماہ قبل موبائل ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر کا ایک یونٹ بدین میں بھی قائم کیا گیا ہے جس میں مقامی لوگوں کو ملازمتیں دینے کے بجائے دیگر اضلاع کے لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ نیٹ ورک ایک سماجی تنظیم کے حوالے کیا گیا ہے جس میں ایک لیڈی ڈاکٹر، ایک میل ڈاکٹرکے ساتھ چار ٹیکنیشنل جس میں دو نرسیں اور دو میل ٹیکنیشن شامل ہیں اس کے علاوہ ڈرائیور، دو کلینرز اور ایک بورچی بھی شامل ہیں، سماجی تنطیم کی جانب سے سفارش پر بھرتی کیئے جانے والے دیگر اضلاع کے لوگوں کو ملازمتیں دیکر مقامی لوگوں کے روزگار پر ڈاکہ مارا گیا ہے۔
بدین کی سول سوسائیٹی کے لوگوں نے بدین سے تعلق رکھنے نے والی صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے حصہ پر دیگر اضلاع کے لوگوں کی جانب سے مارے گئے ڈاکے کی انکوائری کرکے ہماری لوگوں کو اس ادارے میں بھرتی کیا جائے۔