پشاور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت نے 21 ویں ترمیم منظور کرکے جلد بازی کا مظاہرہ کیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے 21 ویں ترمیم کو عددی اکثریت کی بنیاد پر بلڈوز کرتے ہوئے اس کی منظوری میں جلد بازی کا مظاہرہ کیا ہے جب کہ 21 ویں ترمیم کے لئے جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کی ترمیم قبول نہ کرکے نقصان پہنچایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو مذہب اور مدارس سے جوڑنا کسی صورت درست نہیں ، پاکستان کے 18 کروڑ عوام کبھی بھی بھارت کی بالادستی قبول نہیں کریں گے لہٰذا امریکی صدر اوباما بھارت میں مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرنے پر زور دیں۔